ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کے مسئلہ پر’سرمائی اجلاس فوری طلب کرنے مغربی بنگال کے کانگریس قائد ادھیر رنجن نے لوک سبھا اسپیکر کو لکھا خط

کسانوں کے مسئلہ پر’سرمائی اجلاس فوری طلب کرنے مغربی بنگال کے کانگریس قائد ادھیر رنجن نے لوک سبھا اسپیکر کو لکھا خط

Thu, 03 Dec 2020 20:38:23    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ذراعتی قانون  کی مخالفت میں اس ملک میں سراپا احتجاج بنے ہوئے کسانوں کے مسئلہ کو انتہائی اہم قرار دیتےہوئے  لوک سبھا میں کانگریس کے قائد اور مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے فوری طور پر سرمائی اجلاس طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادھیر رنجن نے اپنے خط میں کووڈ-19 ویکسین کی تیاری، اقتصادی کساد بازاری اور بے روزگاری جیسے دیگر اہم مسائل پر بھی ایوان میں فوری بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ادھیر رنجن چودھری نے اوم برلا کو  لکھا ہے کہ  اس وقت ملک متعدد اہم اور حساس مسائل سے دو چار ہے۔ ان میں کسان تحریک، کووڈ- 19 کی تیاری، اقتصادی کساد بازاری اور ہند و پاک سرحد پر مستقبل جنگ بندی کی خلاف ورزی قابل ذکر ہیں۔ چودھری کے مطابق  مندرجہ بالا تمام اہم مسائل پر بحث اور مذاکرات کے لئے ایک مختصر سا سرمائی اجلاس کووڈ- 19 کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے طلب کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ملک کو موجودہ درپیش مسائل کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ملک فی الحال ان مسائل سے جدوجہد کر رہا ہے لہذا اس پر فوراً توجہ دی جانی چاہئے۔


Share: